سستی بجلی زیادہ پانی ۔۔۔مانگے ہر اک پاکستانی
کالاباغ ڈیم ایک بہتر اور برتر پاکستان کی کنجی
کالا باغ ڈیم کی تعمیر بلاتاخیر شروع کی جائے :پنجاب اسمبلی میں مونس الہٰی کی قرارداد
پانی اور بجلی کی کمی کے بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بڑے آبی ذخائر کی بلاتاخیر تعمیر ضروری ہے
پاکستان میں پانی وبجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے کالاباغ
ڈیم کی جلدازجلد تعمیر کیلئے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں
قرارداد جمع کرا دی گئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ
مونس الہٰی اور سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ
پاکستان باالخصوص پنجاب اس وقت پانی وبجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور
وقت کے ساتھ ساتھ اس بحران میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے لہذا ہم یہ حکومت سے
مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں فی الفور بڑے آبی ذخائر جیسے کہ کالاباغ ڈیم
کیلئے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ان
منصوبوں کی تعمیر بلا تاخیر شروع کی جائے تاکہ بجلی اور آبپاشی کیلئے پانی
کی کمی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔
پاکستان کی تعبیر ۔۔۔کالاباغ ڈیم کی تعمیر
No comments:
Post a Comment