Moonis Elahi is a Young Political Leader of Pakistan. He is an active member of Punjab Provincial Assembly and Parliamentary leader of Pakistan Muslim League (Quid-e-Azam).
پی ٹی آئی کے موجودہ ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم پاکستان مسلم لیگ میں شامل، سب مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر آئیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، ن لیگ اور دوسری جماعتوں والے بھی آئیں سب کو عزت ملے گی، انتخابی اتحاد وقت پر دیکھیں گے
عام اور غریب آدمی کیلئے 5سال میں جو کیا ن لیگ اپنے 23 سال کا ایسا ایک کام بتا دے: میڈیا سے گفتگو
لاہور/اسلام آباد(17اپریل2018) پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ رکن کے پی کے اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم نے اپنے ہزاروں ساتھیوں اور ووٹروں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے، ن لیگ سمیت تمام جماعتوں والوں کو اس میں آنے کی دعوت ہے، ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اپنے گھر اور مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھول دئیے ہیں، نئے آنے والوں کو بھی عزت و احترام ملے گا، پاکستان مسلم لیگ کام اور ڈیلیور کرنے والوں کی جماعت ہے، پنجاب میں ہم نے پانچ سالہ اقتدار کے دوران عام اور غریب آدمی کیلئے جو کام کیے ن لیگ اپنے اقتدار کے 23 سال میں اس طرح کا ایک کام دکھا دے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ جو میں کہتا ہوں وہ کتاب میں لکھا اور سب سچ لکھا، جن کے متعلق لکھا کسی نے نہیں کہا کہ غلط لکھا، میں نے دین و ایمان کے مطابق تمام چیزیں ٹھیک لکھیں، لوگ کہتے ہیں کہ دروازے کھول رہے ہیں ہم نے اپنا گھر کھول رکھا ہے، نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، جاوید نسیم نے جس جماعت کو چھوڑا وہ حکومت میں ہے، کل پشاور سے کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہمارے سے پوچھے بغیر صوبے میں صدر اور سیکرٹری نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب این آر او بنا لیا تو پھر پرویزمشرف نے مجھے بتایا، میں نے لکھے ہوئے این آر او کو صرف پڑھا اس میں 3 ہزار لوگوں کو معاف کیا گیا، میں نے صدر صاحب کو اپنے پانچ سال کا پیریڈ نکالنے کو کہا کہ ہمارا احتساب ہونے دیں، اگر ہمارے کسی بندے نے کچھ کیا ہے تو وہ عدالتوں میں پیش ہوں گے، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا کر کوئی دشمنی نہیں کی، انتخابات میں سیاسی اتحاد وقت پر دیکھیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے تمام جماعتوں او رن لیگ کو بھی اس میں آنے کی دعوت دی ہے، 2011ء میں جنوبی پنجاب صوبہ کی آواز ہم نے اٹھائی۔ انہوں نے ایک سوال پر لغاری برادران کو اپنے بچے قرار دیا اور کہا کہ یہ بچے اب بڑے ہو گئے ہیں، میں نے اپنے دور میں ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا، بطور وزیراعلیٰ ہر ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے چلتی پھرتی شخصیت آئی لیکن اس کو سنجیدہ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، یہ عدالتوں کے اوپر حملے کر کے بھی بچتے رہے، شہبازشریف قیمے والے نان کھلانے کا اعلان سپیکر میں کر رہے تھے میں اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پشاور سے آنے والوں کا اور ہمارا ہمیشہ ساتھ رہے گا، اب کے پی کے میں پاکستان مسلم لیگ کی بہترین ٹیم ہے، دنوں میں رزلٹ سامنے آئے گا، لوگ پیسوں کیلئے لیکن ہم عزت اور عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آئے ہیں، نوازشریف نے ہمیں خود پارٹی سے نکالا، لوگ اب سمجھ گئے ہیں ان کے پاس دینے کیلئے عزت ہی نہیں اس لیے لوگ چھوڑ رہے ہیں، ہمارا سلوگن عام اور غریب آدمی تھا ہم کسی کو نہیں چھوڑتے وزیر خود چھوڑ کر گئے تو انہیں کہا کہ سدا اقتدار نہیں رہتا، 10 سال میں بہت سیکھا ہے۔ جاوید نسیم ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مجھے ریاست کے ساتھ مخلص جماعت نظر آئی، اب اسی جماعت سے الیکشن لڑوں گا، میں نے شمولیت سے قبل اپنے ساتھیوں، ووٹرز اور سپورٹز کو اعتماد میں لیا اور انشاء اللہ اپنے حلقے میں پہلے کی طرح مسیحا بن کر اپنا مشن جاری رکھوں گا۔
Pakistan Muslim League (PML) first National Social Media Conference held in Lahore. Great inputs from PML top Social Media Activists from all provinces.
خیبر پختونخواہ کی زراعت پر موسمی تبدیلی اور کم بارشوں کے خطرناک اثرات ہورہے ہیں (پشاور زرعی یونیورسٹی کی رپورٹ ) خیبر پختونخواہ 68% زرعی اراضی کا بنجر ہو جانے اور گندم ، مکئی اور گنا کی فصلیں تباہ ہو جانے کاشدید خطرہ کالاباغ ڈیم سے نہریں نکالو۔۔۔۔ خیبر پختونخواہ کی زراعت بچالو
Moonis Elahi is one of the very few politicians of Pakistan who really care about the ecology of the country. The country faces grave dangers in near future due to climatic changes and unless concrete steps are taken today, Pakistan can face drought and famine in the coming years. To control 40 MAF of water to go to waste each year and to store that water is one the of the main reasons Kalabagh Damis much needed.
If we are able to store this water, 50000MW electricity can be produced with is 3X more than our current need. The Kalabagh Dam reservoir with water storage capacity of 6.1 MAF has the potential to provide additional 4 MAF to Sindh, 2.2 MAF to KPK, 2 MAF to Punjab and 1.5 MAF to Baluchistan. Without a doubt KPKneeds Kalabagh Dam to save it’s agriculture as low rains and climate change are likely to affect 68% of KPK crops.
قوم باچاخان یونیورسٹی میں کیمیسٹری کے پروفیسر سید حامد حسین شہید کو طلبا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جان کی عظیم قربانی دینے پر سلام پیش کرتی ہے ۔
جب ہوں گے حکمران غافل تب ہو ں گے بے لگام قاتل سانحہ پشاور میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی لاپرواہی عیاں ہے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صاحب اسلام آباد سے زیادہ خیبر پختونخواہ کو ٹائم دیجئے
Attack on #Peshawar school today shows neglect of fed and provincial govts. @PervezKhattakCM needs to spend more time in KP than #Islamabad
گو نواز گو ۔۔گونواز گو ۔۔ پیر صابر شاہ کے پر جوش نعرے پیر صابر شاہ کی زبان پھسلی یا دل کی آواز نکلی نواز لیگ کو صدر خیبر پختون خواہ کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کرواناچاہیے
#PirSabir says #GoNawazGo. A slip of tongue he says later #PMLN should run a#PolygraphTest on the #KPKPir to find if it was a slip or not