لاہور (19 مئی 2014) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، پوری قوم متحد ہو کر پاک فوج کا ساتھ دے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی احمد شاہ کھگہ، سردار وقاص حسن مؤکل، ڈاکٹر محمد افضل اور خدیجہ عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے جو قرارداد جمع کروائی ہے ن لیگ کی حکومت کو چاہئے کہ اس کو متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے اسمبلی میں ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد اس لیے بھی ضروری ہے کہ بھارت میں ا یک ایسے شخص کی حکومت بن رہی ہے جو ہزاروں مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے، حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو جائے اور اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، خارجہ پالیسی ہو یا اقتصادی حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام نظر آ رہی ہیں، حکمرانوں نے اتنا قرض لے لیا ہے کہ پاکستان کی آنے والی چار نسلیں بھی مقروض ہو چکی ہیں، حکومت کو سال ہونے کو ہے لیکن اس نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔
Thursday, July 24, 2014
The Nation Must Stand With Pakistan Army: Moonis Elahi

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment