Wednesday, July 23, 2014

Shohada e Karbla's Unity and sacrifice great lesson to be implemented: Moonis Elahi


لاہور (14 نومبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں ا کے خانوادے نے نواسہ رسول حضرت امام حسین ص کی قیادت میں ہمیں اتحاد، یگانگت اور استقلال و ثابت قدمی کا جو درس دیا تھا پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے تحفظ کیلئے آج ہر پاکستانی کو اسی جذبہ کا عملی طور پر مظاہرہ کرنا ہو گا۔ یوم عاشور پر مسلم لیگی قائدین نے اپنے پیغامات میں کہا کہ حضرت امام حسین ص اور اہل بیت ث سے محبت و عقیدت کا اہم ترین تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں نظم و ضبط قائم کریں، رواداری و ایثار کا مظاہرہ کریں اور امن برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت ث نے دین اسلام اور اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے کربلا کے ریگزار میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں ظلم و نا انصافی کے خلاف ڈٹ جانے اور باطل قوتوں کا ثابت قدمی، جوانمردی اور پوری قوت سے مقابلہ کرنے کا ابدی پیغام دیا ہے ہمیں چاہئے کہ سانحہ کربلا کے عظیم شہداء کی زندگی کے سنہری اصولوں کو مشعل راہ بنائیں ان اصولوں پر سختی سے کاربند ہونے کا عہد کریں، حق و صداقت، ملی، قومی اور ملکی مفادات کو اپنے ذاتی، جماعتی اور سیاسی مفادات پر مقدم رکھیں، نسلی، علاقائی ،فروعی تعصبات کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں، اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو پاکستان کی بہتری، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں۔ تینوں رہنماؤں نے کہا کہ شہداء کربلا کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی سب سے بہترین طریقہ ہے کہ ہم ہر شعبہ اور اپنی زندگی میں صراطِ مستقیم پر چلنے کی کوشش کریں۔

No comments:

Post a Comment