Wednesday, July 23, 2014

Flood in Pakistan is a National Disaster. Whole Nation Must Stand With Flood Effecties: Ch. Pervaiz Elahi, Ch. Shujaat Hussain



لاہور (16 اگست 2013ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے متاثرین سیلاب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور پوری قوم کو مل جل کر متاثرین کی امداد و بحالی کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونا چاہئے۔ مسلم لیگی قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو اس کار خیر میں نمایاں طور پر حصہ لینا چاہئے اور وہ متاثرین کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں متاثرین سیلاب کی فوری امداد اور بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے وہاں متوقع سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مخیر حضرات اور فلاحی ادارے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں گے اور متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کی امدادی سرگرمیاں بھی اجاگر کرے تاکہ متاثرین مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔

No comments:

Post a Comment