Monday, July 28, 2014

Nandipur Power Plant generated power for five days only since inauguration NTDC officials belie State Minister for Water and Power: Moonis Elahi

ملک میں بجلی نہیں مگرغریب عوام ن لیگ دور میں انتہائی مہنگی بجلی لینے پر مجبور۔
مہینوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کشکول توڑنے کے ن لیگی دعوے جھوٹے ثابت ۔
این ٹی ڈی سی افسران نے ن لیگ حکومت کو نندی پور پلانٹ اسکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا ۔ (مونس الہٰی، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ)لاہور (26/07/2014) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ نواز حکومت غریب عوام کو بجلی انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کر رہی ہے جب کہ ملک میں بجلی موجود ہی نہیں ہے۔ آج عوام لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں شدید تکالیف میں مبتلا ہیں جب کہ ن لیگ انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنی خالی جیبوں میں سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کریں۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ن لیگ حکومت کو برسرِ اقتدار آئے ہوئے ایک سال سے زائد کا وقت ہو چکا ہے لیکن اس نے ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔لوڈشیڈنگ کے عوام پر تکلیف دہ اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ شہروں میں 14 سے 16 گھنٹے اور دیہات میں روزانہ 20 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے اور رمضان کے دوران اس مسئلہ میں مزید شد ت آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 124 بلین روپے کی کٹوتی کے ن لیگ حکومت کے فیصلہ پر مونس الٰہی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے صارفین کو پچھلے ماہ کے مقابلہ میں اس ماہ بجلی کے دوگنے بل آئے ہیں جو عام آدمی کیلئے ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ نے عوام سے الیکشن مہم میں چند ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوے کیے تھے اوران دعووں کے برعکس اقتدار میںآ کر ن لیگ نے ناصرف ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے بلکہ آئی ایم ایف سے 6.7 ارب ڈالر کا انتہائی سخت شرائط پر قرضہ لے کر پاکستان کے بچہ بچہ کو مقروض کر دیا ہے۔ نندی پور پاور پلانٹ، گدو پاور پلانٹ ، پورٹ قاسم اور ساہیوال پاور پلانٹس کے قبل از وقت افتتاح کے حوالہ سے مونس الٰہی نے کہا کہ ن لیگ حکومت کو جھوٹی شہرت اور ذاتی مالی فوائد حاصل کرنے کیلئے ان منصوبوں کے فیتے کاٹنے کی جلدی تھی جب کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ان منصوبوں کے پیچھے ن لیگ کے کتنے خوفناک مالیاتی اسکینڈل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ( NTDC)این ٹی ڈی سی کے افسران نے نیپرا کے سامنے اپنی گواہی میں نندی پور پاور پلانٹ کے اسکینڈل کا تمام تر ذمہ دار موجودہ ن لیگ حکومت کو قرار دیا ہے۔


Nandipur Power Plant generated power for five days only since inauguration NTDC officials belie State Minister for Water and Power

Mughals emptied the treasury on mega structures but spent little on the poor. They lost their rule as a consequence. PMLN following suit: Moonis Elahi


اور اقتدار چھن گیا
جب مغلوں نے غریبوں کے بجائے شان و شوکت کے منصوبوں پر خزانہ خالی کردیا تو ان سے اقتدار چھن گیا۔ ن لیگی مغلوں کا بھِی یہی وطیرہ ہے



#Mughals emptied the treasury on mega structures but spent little on the poor. They lost their rule as a consequence. #PMLN following suit

Kalabagh Dam is the Only Solution for ALL of Pakistan: Moonis Elahi


Benefits of Kalabagh Dam:


Pakistan groping in the darkness of Load Shedding, poverty, inflation, hunger. Let’s resolve differences on Kalabagh Dam to end darkness: Moonis Elahi


کالا باغ ڈیم بنائیں ، اندھیرے بھگائیں
پاکستان کو لوڈشیڈنگ غربت مہنگائی اور بھوک کے اندھیروں سے نجات دلوائیں آئیں اختلافات مٹائیں ملکر کالاباغ ڈیم بنائیں





#Pakistan groping in the darkness of #LoadShedding #poverty #inflation#hunger. Let’s resolve differences on #KalabaghDam to end darkness

PMLN is busy with Gaddani Scam. No Feasibility, Suomoto anyone? Moonis ELahi



نندی پور فراڈ کے بعد اب ن لیگ کا گڈانی فراڈ دھماکہ
ایکنک (ECNEC) کی146.6 ارب روپے کی گڈانی پلانٹ کے لئے منظوری
مگر منصوبہ کی نہ کوئی فزیبلٹی رپورٹ، نہ ڈیزائن کی منظوری اور نہ پیپرا قوانین کی پابندی 
سوموٹو لے ؟




After #nandipur #PMLN is busy with #Gaddaniscam. 146.6 b cost cleared by #Ecnec without #PPRA approval. No feasibility. #Suomoto anyone?

Saturday, July 26, 2014

PML(N) MPA Invades a Police Station to Free a Felon But No FIR Against Him.C.M Shehbaz Sharif Orders Lahore Massacre But No FIR Against Him: Moonis Elahi




ن لیگ کے ہان قانون برائے نام بھی نہیں. ن لیگی ایم پی اے فیصل آباد پولیس سٹیشن پر مجرم کو چھڑوانے کا مرکزی ملزم ۔۔مگر ایف آئی آر میں نام بھی نہیںشہباز شریف سانحہ لاہور کا مرکزی ملزم۔۔۔مگر ایف آئی آر میں نام بھی نہیں




  • #PMLN mpa invades a police station to free a felon but no FIR against him. @CMShehbaz orders #Lahore massacre but no FIR against him.

PML (N) Spent Millions on Adverts to Show an Incomplete Nandipur Plant as Fully Operational : Moonis Elahi



کام ادھورا ، دکھلایا پورا ن لیگ نے دیا قوم کو ایک اور دھوکا
ن لیگ نے قوم کے کروڑوں روپےایک ادھورے نندی پور پلانٹ کو مکمل دکھلانے کی جھوٹی اشتہاری مہم پر لگا دیئے۔




#PMLN lies to the nation once again. Millions spent on adverts to show an incomplete #nandipur plant as fully operational. #Loadshedding

Auditor General Accuses Finance Minister of Illegal Payments and Political Pressure, A.G.P Start Looking For a New Job: Moonis Elahi



آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا وزیرِ خزانہ پرغیر قانونی ادائیگیوں اورسیاسی دباؤکا الزام۔
آڈیٹر جنرل کو نئی نوکری کی تلاش شروع کر دینی چاہیے۔






  • Auditor general accuses #financeminister of illegal payments and political pressure. #AGP start looking for a new job.

Ramzan bazars charging 40% more than rate list making this Ramzan the toughest for poor: Moonis Elahi




تمام اشیاء کی قیمتوں میں 40 فیصد کمر توڑ اضافہ . شہباز شریف کے غریب چُوس رمضان بازار
ء1947 کے بعد پنجاب کی تاریخ کا سخت ترین رمضان



Much flaunted @CMShehbaz #Ramzan bazars charging 40%more than rate list making this #Ramzan the toughest for poor since 1947 @jawabdeyh

Pakistani IDPs have sacrificed everything for Pakistan. Min we can do is to donate max in the army relief: fund: Moonis ELahi



متاثرین وزیرستان نے اپنا سب کچھ کیا پاکستان کے لئے قربان .ہم ان کے لئے آج جتنا بھی کریں وہ کم ہے آرمی ریلیف فنڈ برائے آئی ڈی پیز میں دل کھول کر عطیات دیجئے 


#Pakistani #IDPs have sacrificed everything for #Pakistan. Min we can do is to donate max in the army relief fund. http://t.co/w7oqGxKl4A

PML(Q) Women's Wing Lahore Joined the Protest Today Seeking Justice for Lahore Massacre: Moonis Elahi






#Pmlq women's wing #Lahore joined the protest today seeking justice for #Lahore massacre http://t.co/xbBs5TlyG5

PMLN suffering from acute "Darrhoea": Moonis Elahi



ڈالر ڈار نے ڈھٹائی سے پاکستانیوں کو4.1فیصد جی ڈ ی پی بتائی مگر کمال خاموشی سے آئی ایم ایف کو 3.1 فیصد کی خبر سنائی
لگتا ہے ن لیگ کو خطرناک ڈاریاہو گیا ہے ۔




#DollarDar shamelessly quoted a false 4.1% GDP to #Pakistanis but quietly reported 3.1% to #IMF. #PMLN suffering from acute "Darrhoea"

PMLN Cronies Confess of Lying and Promising to Solve Load Shedding in Months: Moonis Elahi



لوڈ شیڈنگ مہینوں میں ختم کرنے کا قوم سے دعویٰ جھوٹا
ن لیگی اجرتیوں کا اعتراف جرم
اس سنگین جھوٹ کے مرتکب شہباز شریف قرار واقعی سزا کے حقدار



#PMLN cronies confess of lying and promising to solve #LoadShedding in months. They must be tried @CMShehbaz http://t.co/Rnyt4TCFOz

Israel is Pounding Bombs on Palestine While PML(N) is Pounding Loadshedding Bombs on Pakistan: Moonis Elahi




اسرائیل کی معصوم فلسطینیوں پر مہلک بموں سے بمباری
ن لیگ کی معصوم پاکستانیوں پر لوڈشیڈنگ بم سے تباہ کاری



#Israel pounding bombs on #Palestine. #PMLN pounding #Loadshedding bombs on #Pakistan.

Lahore Facing Worst Loadshedding While Jaatiumra Street Lights Lit At Noon: Moonis Elahi


لاہور میں تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری جبکہجاتی عمرہ سٹریٹ لائٹس دوپہر کے اجالے میں بھی روشن
تمام لاہور شہر کے لئے بجلی کا صرف ایک فیڈر جبکہصرف جاتی عمرہ کے لئے بجلی کے دو فیڈر


#lahore facing worst #loadshedding while #jaatiumra street lights lit at noon. 1 feeder for entire lhr while 2 for #jaatiumra.

Friday, July 25, 2014

I.G Punjab suddenly off to USA. Many cowboy cops wanted in Lahore Massacre left Pakistan. All this to protect prime suspect: Moonis ELahi




آئی جی پنجاب اچانک امریکہ روانہ سانحہ لاہور میں ملوث کئی پولیس اہلکار بیرون ملک فراریہ سب کیا سانحہ لاہور کے مرکزی ملز م شہباز شریف کو بچانے کے لئے کیا جارہا ہے؟




Police personnel involved in Lahore massacre threatened of dire consequences on even hinting at main suspect: Moonis Elahi



سانحہ لاہور میں نامزد پولیس اہلکاروں کوغلطی سے بھی شہباز شریف کا نام لینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں
یہ سب کچھ ۔۔۔ کیا اسلئے کہ مرکزی ملز م شہباز شریف قانون کی پکڑ سے بچ جائے؟



Police personnel involved in #Lahore massacre threatened of dire consequences on even hinting at main suspect.

Thank you Saeed Ajmal : Moonis Elahi











#ICC declares #Pakistan Saeed Ajmal world's best ODI bowler. Thank you Saeed for giving Pakistanis a booster in troubled times.

PMLN govt making life impossible for Pakistanis: Moonis Elahi



ن لیگ حکومت نے تمام پاکستانیوں کے لیے ز ندہ رہنا ناممکن بنا دیا ہے۔نا بجلی ہے۔۔۔ نا پانی ۔۔۔۔ نا امن وامان
اور سب سے بدترین، نا کوئی حکومت



#PMLN govt making life impossible for Pakistanis across the board. No electricity, no water, no law & order and worst of all no govt

IMF Exposed Lies of Dollar Dar


ڈالرڈار کے سفید جھوٹ ۔۔۔نوازحکومت کے کالے کرتوت ڈالر ڈارکے معیشت کے جھوٹے دعووُں کا پردہ چاک
آئی ایم ایف کی جولائی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شرح پیداوار میں خاطر خواہ کمی آئی





NUST students competing with their 600cc car in world's largest motor sport competition. Bravo! Pakistan: Moonis Elahi



NUST
کے طلبا کی 600 سی سی تیارکردہ کار لندن میں دنیا کے سب سے بڑے طلبا کے موٹرسپورٹس مقابلہ میں شریک
شاباش ! نوجوانانِ پاکستان



#NUST students competing with their 600cc car in world's largest motor sport competition. Bravo! #Pakistan

PML (N) Gas Bomb About to Explode: Moonis Elahi



ن لیگ کا گیس بم پھٹنے کو ہے ! سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد اب گیس کے بلوں میں14 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ۔
بے چارے پاکستانی کہاں جائیں؟




#Pmln gas bomb about to explode. After increase in CNG and LPG rates a huge increase in gas rates is about to hit consumers

PMLN Govt's False Claim of No Loadshedding During Sehr and Iftar: Moonis Elahi



دھاندلی باز اور کرپٹ ن لیگ حکومت کا ایک اور ناقابل معافی عملرمضان میں شدید لوڈ شیڈنگ بیشترپاکستان سحروافطار پر بھی بجلی سے محروم
سحر اورافطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کےن لیگ وعدے جھوٹے ثابت ہوئے



Whatever happened to #PMLN govt's false claim of no #loadshedding during sehr and iftar ?? @CMShehbaz

16 Days Has Gone and No Police Action on FIR Application Against Model Town Massacre: Moonis Elahi



سولہ دن بعد بھی پاکستان مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور سنّی اتحاد کونسل کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی
FIR درخواست پر پولیس کیوں خاموش ہے؟
صرف مرکزی ملزم اور قاتلِ اعلیٰ شہباز شریف کو بچانے کیلئے۔



16 days gone and no police action on fir application of #PMLQ #PAT andSIC against #mtownmassacre. Police protecting prime suspect @CMShehbaz

Friday Prayers Not Allowed in Kashmir on Modi's Visit, Shameful for P.M Nawaz Sharif (Modi's best friend): Moonis Elahi



گزشتہ روز نریندر مودی کے دورہء کشمیر پرمسلمانوں پر نمازِ جمعہ پر پابندی کی خبرپاکستانیوں کیلئے غم ناک ۔ نواز شریف کیلئے شرمناک
(مودی کے بہترین دوست)




Today's news of friday prayers not allowed in kashmir on modi's visit is painful for muslims and shameful for Pm Nawaz (Modi's bff)

Justice Can Only Be Served in Lahore Massacre If Shehbaz Sharif Steps Down & Give Resignation. If No resignation, No justice: Moonis Elahi



لاہور قتل عام میں شہبا ز شریف کے استعفیٰ کے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے
استعفیٰ نہیں ۔۔ تو انصاف نہیں






Justice can only be served in #Lahoremassacre if @CMShehbaz steps down. No resignation. No justice

C.M. Shehbaz Sharif Model Town Massacre Can't Be Hushed Up By Cosmetic Acts and Delaying Tactics: Moonis Elahi



شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی چیخوں کو دکھلاوے کے اقدامات اور قانونی پیچیدگیوں میں دبا نہیں سکتا۔ 14 معصوم جانوں کی قربانی
رائیگاں نہیں جائیگی
shehbaz_shareef_can't_be_hushed_up_of_model_town_massacre_by_cosmetic_acts_and_delaying_tactics

Pakistani Youth Have Seen Bullet Ridden Bodies of Innocents Butchered by Shehbaz Sharif: Moonis ELahi


Laptops or lollipops?Not this time! Pakistani youth have seen bullet ridden bodies of innocents butchered by #Sharifs http://t.co/QsF4uucLsx




Thursday, July 24, 2014

Shahbaz Sharif's Massacre of Innocent Muslims Today Parallels Modi's Massacre of Indian Muslims: Moonis Elahi



شریف برادران کے کہنے پرپاکستان عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں کا قتل ریاستی دہشتگردی سے کسی طرح کم نہیں
.آج شہباز شریف کا معصوم مسلمانوں کا قتل عام مودی کا ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کے برابر ہے



People Would Still Support Dr. Tahirul Qadri, PML President


Consensus on pulling country out of grave situation in meeting with Ch Shujat Hussain and Parvez Elahi, Dr Tahirul Qadri to return in June
Emphasis should be given to electoral reform, we were with previous govts but always called wrong as wrong, people would still support Dr Tahirul Qadri, PML President
System protecting people wanted, people should be involved in power, Awami Tehrik chief
Contacts with Imran Khan and MQM in progress for forming grand alliance, if patriotic parties did not gather at one platform then the State could be harmed, armed forces and security institutions being attacked, former Deputy Prime Minister



The Nation Must Stand With Pakistan Army: Moonis Elahi


لاہور (19 مئی 2014) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، پوری قوم متحد ہو کر پاک فوج کا ساتھ دے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی احمد شاہ کھگہ، سردار وقاص حسن مؤکل، ڈاکٹر محمد افضل اور خدیجہ عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے جو قرارداد جمع کروائی ہے ن لیگ کی حکومت کو چاہئے کہ اس کو متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے اسمبلی میں ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد اس لیے بھی ضروری ہے کہ بھارت میں ا یک ایسے شخص کی حکومت بن رہی ہے جو ہزاروں مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے، حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو جائے اور اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، خارجہ پالیسی ہو یا اقتصادی حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام نظر آ رہی ہیں، حکمرانوں نے اتنا قرض لے لیا ہے کہ پاکستان کی آنے والی چار نسلیں بھی مقروض ہو چکی ہیں، حکومت کو سال ہونے کو ہے لیکن اس نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔



Wednesday, July 23, 2014

Pakistan Increased Risk of Current Ruler's Rigging Than India





لاہور (17 مئی 2014) پاکستان کی موجودہ دھاندلی باز حکومت نے ہر دور میں قوم کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے تحفے دئیے ہیں، قوم کو ہندوستان سے زیادہ خطرہ ن لیگ کی حکومت سے ہے جو اپنی ہندوستان نواز پالیسی میں پاکستان کی زراعت سمیت ہر شعبہ کا گلا گھونٹ رہی ہے، 22 مئی کو پی پی 136 نارووال کے انتخابات میں پنجاب حکومت نے دھاندلی کا پورا پلان بنا رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلونڈی بھنڈاراں نارووال میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار رانا استخار کے بہت بڑے انتخابی جلسہ میں مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی زراعت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، ہماری فصلیں کھیتوں میں کھڑی ہیں جبکہ منڈیوں میں ہندوستانی مال آ رہا ہے، چودھری پرویزالٰہی کے دور میں پنجاب کا خوشحال کسان اب بدحال کر دیا گیا ہے، ن لیگ پاکستانی معیشت کو تباہ کر کے ہندوستان کو خوش کر رہی ہے جس کا ایک اور کھلا ثبوت پاکستانی دریاؤں پر ہندوستان کے جابجا ڈیم تعمیر کرنے پر حکمرانوں کی پراسرار خاموشی ہے۔ سٹیج پر رانا محمد استخار امیدوار پی پی 136، باؤ رضوان، چودھری ظہیر الدین، کرنل (ر) عباس، رانا محمد یونس گاٹا، قاری محمد ارشد، رانا طاہر، حاجی طارق تبسم، رانا صابر علی، رانا علی اکبر اور چودھری ذوالفقار بھی موجود تھے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے دریائے سندھ پر 9 مقامات پر ڈیم بنانے کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں مگر پاکستانی حکمران کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کرنے سے بھی قاصر ہیں، اگر یہ عوام کے خیر خواہ ہوتے تو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے صوبوں کو قائل کر کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرتے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت آ کر کیا پاکستان دشمنی کرے گی جب پاکستان کے موجودہ حکمران خود ہی پاکستان کے دشمن بن جائیں۔ مونس الٰہی نے سوال کیا کہ بے گناہ مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی کامیابی پر وزیراعظم نے کس منہ سے مبارکباد دی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ پر دھاوا بولنے والی ن لیگ اب افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہے مگر پاکستانی عوام اس وطن دشمن سازش کو نہ صرف ناکام بنا دیں گے بلکہ سازشیوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ مونس الٰہی نے عوام کو خبردار کیا کہ 22 مئی کو دھونس اور دھاندلی کا پورا پروگرام بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوامی مینڈیٹ ایک دفعہ پھر ہائی جیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نارووال کے سرکاری اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ دھاندلی کے اس پروگرام کا حصہ مت بنیں وگرنہ انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے نارووال کیلئے چودھری پرویزالٰہی کے پانچ سالہ دور حکومت میں کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دور میں نارووال کی ترقی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ رکھا گیا جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، نئے تعلیمی ادارے اور نئی سڑکوں کی تعمیر کی گئی، نارووال کے عوام کو گیس فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے نارووال میں ریسکیو 1122 اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا قیام بھی اسی دور میں ہوا جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے یہاں جدید آئی ٹی یونیورسٹی تعمیر کروائی تھی جسے موجودہ حکمرانوں نے بچوں کا سکول بنا دیا ہے، ن لیگ نے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قائم لاہور میں تعمیر شدہ شاندار آئی ٹی ٹاور کو چلنے دیا اور نہ ہی نارووال میں تعمیر شدہ آئی ٹی یونیورسٹی کو۔ انہوں نے عوام کو یاد دلایا کہ سائیکل کا نشان پنجاب کی ترقی کی علامت ہے۔ نارووال آمد پر مونس الٰہی کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔




Construction of the Kalabagh dam as soon as possible, the only quick way to national prosperity: Moonis Elahi


لاہور (30 مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عوامی خوشحالی، ملکی ترقی کا واحد اور فوری راستہ کالا باغ ڈیم کی جلد از جلد تعمیر ہے، بھارت پاکستان میں کالا باغ ڈیم کے خلاف سازشیں کر کے ہمارے ہی دریاؤں پر ناجائز ڈیم تعمیر کرتا جا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں کالا باغ ڈیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں، آج نوجوانوں میں بیروزگاری اور مایوسی پھیل رہی ہے، ہمارے دور میں ان کیلئے بہترین فیصلے کیے جاتے تھے، اگر موجودہ حکمران ہمارے دور کی ترقی کا راستہ نہ روکتے تو آج پاکستان قرض لینے والا نہیں دینے والا ملک ہوتا۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں عظیم الشان اور پرجوش یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں پورے صوبہ سے مسلم لیگی نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور زبردست نعروں سے پاکستان مسلم لیگ کی پالیسیوں اور مونس الٰہی کے خیالات سے مکمل اتفاق اور ہم آہنگی کا اظہار کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پاکستان کا اتنا بڑا سرمایہ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے اس طرح ضائع ہو رہا ہے جیسے 40 ملین ایکڑ فٹ پانی بغیر استعمال کے سمندر میں گر رہا ہے جسے استعمال کر کے 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی فی یونٹ قیمت صرف 5ء2 روپے ہو گی اور سالانہ 10 ارب ڈالر کی بچت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو نوجوانوں کے مستقبل اور عوام کو سستی بجلی دینے میں کوئی دلچسپی نہیں، بجلی کے بل تو ہر ماہ بڑھا دیتے ہیں لیکن پانی سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سود پر قرضہ دینا اصل ریلیف نہیں بلکہ اصل ریلیف تو بجلی سستی کرنا ہے جس سے عوام خوشحال ہوں گے۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے مونس الٰہی نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی بلکہ بجلی کی پیداوار کا خرچہ 180 ارب روپے سالانہ کم ہو گا جس سے پنجاب کو بھی 100 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک رپورٹ کے مطابق 2010ء کے سیلاب سے پاکستان کو 5ء9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اگر ہم ایک سیلاب کے نقصان کی قیمت کے برابر کالا باغ ڈیم بنا لیں تو ملک سے بھوک، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کے پس پردہ بھارت ہے، پاکستان تو ابھی تک ایک کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکا مگر بھارت ہمارے دریاؤں پر کئی ڈیم تعمیر کر چکا ہے اور مزید ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ مونس الٰہی نے موجودہ حکومت کو بھارت نواز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا سٹیٹس دینا چاہتے ہیں، کیا انہوں نے یہ کرنے سے پہلے ہندوستان کے ساتھ ہمارے دریاؤں پر جو وہ قبضہ کر رہا ہے اس پر کوئی بات کی ہے؟ کیا بھارت نواز حکومت نے یہ کہا ہے کہ جب تک ہندوستان پاکستان کے پانی پرسے اپنا قبضہ نہیں اٹھائے گا ہم اس سے دوستی نہیں کریں گے؟ سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بھائیوں سے اپیل کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ آئیں کالا باغ ڈیم کے مسئلہ پر آپس میں بات کریں اور تمام خدشات کو دور کریں تاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے اور چاروں صوبے ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو 40 لاکھ ایکڑ فٹ، خیبر پختونخواہ کو 22 لاکھ ایکڑ فٹ، پنجاب کو 20 لاکھ ایکڑ فٹ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ مزید پانی ملے گاجو بھوک اور غربت مٹانے کا ایک ایسا قدم ہوگا کہ جس کا فائدہ آج اور آنے والی نسلوں کو ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ کے دور میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مونس الٰہی نے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جس مشن کا آغاز کیا تھا وہ کیوں رول بیک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان مسلم لیگ نے پانچ سال میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نوجوانوں کیلئے 70 لاکھ ملازمتیں فراہم کی تھیں، پنجاب میں میٹرک تک مفت تعلیم اور مفت کتابیں نوجوانوں کو دی گئیں، پورے صوبہ میں یونیورسٹیوں، کالجوں، اور پروفیشنل تعلیم کے اداروں کا جال بچھا دیا گیا، نوجوانون کے بہتر مستقبل کیلئے بہترین فیصلے کیے جا رہے تھے، لاہور کا IT ٹاور جو آج حکمرانوں کے سیکورٹی گارڈز کی رہائش گاہ بنا ہوا ہے اس کا اصل مقصد نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنا تھا مگر افسوس نوجوان آج خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، ان میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ نوجوانوں میں روزگاری بے انتہا بڑھ گئی ہے۔ کنونشن سے سردار وقاص حسن مؤکل، ذوالفقار پپن، فراز اعوان، اجمل ضیاء چیمہ، اسد ریاض بلوچ بھی خطاب کرنے والوں میں شامل تھے۔ جبکہ چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، باؤ رضوان، بلال مصطفی شیرازی، ملک شکیل سکندر، سیمل کامران، ثمینہ خاور حیات اور دیگر رہنما سٹیج پر موجود تھے۔



Dollar Decline Vs Rupee a Water Bubble: Moonis Elahi


Under the leadership of founder of Pakistan Tehreek-e-Pakistan, even today, every Pakistani will be to show passion: Moonis Elahi


لاہور (24 دسمبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ آج ہر پاکستانی کو اسی جذبہ اور عمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا جو بانی پاکستان کی قیادت میں تحریک پاکستان کے دوران سامنے آیا تھا جس کے نتیجہ میں صرف سات سال کی جدوجہد کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت قائم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کرسمس پر مسیحی بھائیوں کو بھی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بتائے گئے اصولوں اور بانی پاکستان کے فرمودات کے مطابق مسیحی اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتی رہے گی۔
تینوں قائدین نے اپنے پیغامات تہنیت میں کہا کہ وطن عزیز کو آج ہر طرف سے خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کو اولیت دے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بزرگوں کی جان، مال و آبرو کی عظیم قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا گیا یہ ملک ہی ہم سب کے تحفظ اور عزت و آبرو کا ضامن ہے، ہمیں پاکستان سے محبت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے والوں میں تمیز کرنا ہو گی، قائداعظمؒ کے خواب کی تکمیل اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے علاوہ ترقی میں بھی مسیحی بھائیوں اور دیگر اقلیتوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسیحی بھائی کرسمس پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات پاکستان مسلم لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور وہ ان پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھے گی جیسا کہ اس نے اپنی حکومت کے دوران مشنری اداروں کی واپسی، دہرے ووٹ کے حق، ملازمتوں کیلئے دگنا کوٹہ اور ریکارڈ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کیے

Shohada e Karbla's Unity and sacrifice great lesson to be implemented: Moonis Elahi


لاہور (14 نومبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں ا کے خانوادے نے نواسہ رسول حضرت امام حسین ص کی قیادت میں ہمیں اتحاد، یگانگت اور استقلال و ثابت قدمی کا جو درس دیا تھا پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے تحفظ کیلئے آج ہر پاکستانی کو اسی جذبہ کا عملی طور پر مظاہرہ کرنا ہو گا۔ یوم عاشور پر مسلم لیگی قائدین نے اپنے پیغامات میں کہا کہ حضرت امام حسین ص اور اہل بیت ث سے محبت و عقیدت کا اہم ترین تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں نظم و ضبط قائم کریں، رواداری و ایثار کا مظاہرہ کریں اور امن برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت ث نے دین اسلام اور اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے کربلا کے ریگزار میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں ظلم و نا انصافی کے خلاف ڈٹ جانے اور باطل قوتوں کا ثابت قدمی، جوانمردی اور پوری قوت سے مقابلہ کرنے کا ابدی پیغام دیا ہے ہمیں چاہئے کہ سانحہ کربلا کے عظیم شہداء کی زندگی کے سنہری اصولوں کو مشعل راہ بنائیں ان اصولوں پر سختی سے کاربند ہونے کا عہد کریں، حق و صداقت، ملی، قومی اور ملکی مفادات کو اپنے ذاتی، جماعتی اور سیاسی مفادات پر مقدم رکھیں، نسلی، علاقائی ،فروعی تعصبات کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں، اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو پاکستان کی بہتری، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں۔ تینوں رہنماؤں نے کہا کہ شہداء کربلا کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی سب سے بہترین طریقہ ہے کہ ہم ہر شعبہ اور اپنی زندگی میں صراطِ مستقیم پر چلنے کی کوشش کریں۔

Ch. Shujaat Hussain, Ch. Pervaiz Elahi and Moonis Elahi of Earthquake Carnage expressed regret over loss


لاہور (23 ستمبر2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے بلوچستان میں زلزلے سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی کاموں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، طبی و رہائش سمیت انہیں ہر قسم کی سہولتیں اور کھانے پینے کی اشیاء فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متاثریں کی مالی امداد پر بھی زور دیا.

"I am inspired by the leadership acumen of the father of the nation, Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah and rates him as the best leader Pakistan ever had". Moonis Elahi


Flood in Pakistan is a National Disaster. Whole Nation Must Stand With Flood Effecties: Ch. Pervaiz Elahi, Ch. Shujaat Hussain



لاہور (16 اگست 2013ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے متاثرین سیلاب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور پوری قوم کو مل جل کر متاثرین کی امداد و بحالی کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونا چاہئے۔ مسلم لیگی قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو اس کار خیر میں نمایاں طور پر حصہ لینا چاہئے اور وہ متاثرین کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں متاثرین سیلاب کی فوری امداد اور بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے وہاں متوقع سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مخیر حضرات اور فلاحی ادارے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں گے اور متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کی امدادی سرگرمیاں بھی اجاگر کرے تاکہ متاثرین مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔

Shahbaz Sharif’s Massacre of Innocent Muslims Today Parallels Modi’s Massacre of Indian Muslims: Moonis Elahi

شریف برادران کے کہنے پرپاکستان عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں کا قتل ریاستی دہشتگردی سے کسی طرح کم نہیں
آج شہباز شریف کا معصوم مسلمانوں کا قتل عام مودی کا ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کے برابر ہے



  • Shahbaz sharif's massacre of innocent Muslims today parallels Modi's massacre of Indian muslims #stateterrorism

Tuesday, July 22, 2014