Monday, July 28, 2014

Nandipur Power Plant generated power for five days only since inauguration NTDC officials belie State Minister for Water and Power: Moonis Elahi

ملک میں بجلی نہیں مگرغریب عوام ن لیگ دور میں انتہائی مہنگی بجلی لینے پر مجبور۔
مہینوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کشکول توڑنے کے ن لیگی دعوے جھوٹے ثابت ۔
این ٹی ڈی سی افسران نے ن لیگ حکومت کو نندی پور پلانٹ اسکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا ۔ (مونس الہٰی، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ)لاہور (26/07/2014) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ نواز حکومت غریب عوام کو بجلی انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کر رہی ہے جب کہ ملک میں بجلی موجود ہی نہیں ہے۔ آج عوام لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں شدید تکالیف میں مبتلا ہیں جب کہ ن لیگ انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنی خالی جیبوں میں سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کریں۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ن لیگ حکومت کو برسرِ اقتدار آئے ہوئے ایک سال سے زائد کا وقت ہو چکا ہے لیکن اس نے ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔لوڈشیڈنگ کے عوام پر تکلیف دہ اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ شہروں میں 14 سے 16 گھنٹے اور دیہات میں روزانہ 20 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے اور رمضان کے دوران اس مسئلہ میں مزید شد ت آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 124 بلین روپے کی کٹوتی کے ن لیگ حکومت کے فیصلہ پر مونس الٰہی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے صارفین کو پچھلے ماہ کے مقابلہ میں اس ماہ بجلی کے دوگنے بل آئے ہیں جو عام آدمی کیلئے ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ نے عوام سے الیکشن مہم میں چند ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوے کیے تھے اوران دعووں کے برعکس اقتدار میںآ کر ن لیگ نے ناصرف ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے بلکہ آئی ایم ایف سے 6.7 ارب ڈالر کا انتہائی سخت شرائط پر قرضہ لے کر پاکستان کے بچہ بچہ کو مقروض کر دیا ہے۔ نندی پور پاور پلانٹ، گدو پاور پلانٹ ، پورٹ قاسم اور ساہیوال پاور پلانٹس کے قبل از وقت افتتاح کے حوالہ سے مونس الٰہی نے کہا کہ ن لیگ حکومت کو جھوٹی شہرت اور ذاتی مالی فوائد حاصل کرنے کیلئے ان منصوبوں کے فیتے کاٹنے کی جلدی تھی جب کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ان منصوبوں کے پیچھے ن لیگ کے کتنے خوفناک مالیاتی اسکینڈل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ( NTDC)این ٹی ڈی سی کے افسران نے نیپرا کے سامنے اپنی گواہی میں نندی پور پاور پلانٹ کے اسکینڈل کا تمام تر ذمہ دار موجودہ ن لیگ حکومت کو قرار دیا ہے۔


Nandipur Power Plant generated power for five days only since inauguration NTDC officials belie State Minister for Water and Power

No comments:

Post a Comment