Wednesday, August 6, 2014

Some Featured Benefits For District Sindh From the Construction of Kalabagh Dam


:کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے صوبہ سندھ کو ملنے والے فوائد
  • ماہرین کے مطابق کالا باغ ڈیم سے صوبہ سندھ کو موجودہ پانی سے تقریباً 40لاکھ ایکڑ فٹ زیادہ پانی ملے گا جس سے صوبہ سندھ کی10 لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر اراضی سیراب ہو سکے گی۔ 
  • 40 لاکھ ایکڑ فٹ اضانی پانی سے موسمِ سرما میں بھی سندھ کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔
  •  صوبہ سندھ کی نہروں میں پانی کے بہاؤ میں 22 لاکھ ملین ایکڑ فٹ کے اضافہ سے زمینیں سیراب بھی کی جا سکیں گیاور زیرِ زمین پانی کی سطح کو بھی گرنے سے روکا جا سکے گا۔ 
  • زیرِ زمین میٹھے پانی کی سطح میں اضافہ سے 4800 نئے ٹیوب ویل نصب کیے جا سکیں گے جوسندھ کی 6لاکھ60ہزار ایکڑاراضی کو سیراب کریں گے۔  
  • کوٹری سے نیچے 5ہزار کیوسک اضافی پانی کے بہاؤ سے ماحولیاتی خطرات، سمندر کا خشکی پر آ جانا اور مینگروو جنگلات کے ختم ہو جانے جیسے خطرات پر بخوبی قابو پا لیا جائے گا۔ 
  • تھر کے ریگستان میں پانی کی ترسیل سے اسے زرخیز زمین میں تبدیل کیا جاسکے گا اور وہاں بھوک ، افلاس اور زچہ و بچہ کی اموات کی شرح پر قابو پایا جا سکے گا۔ 

No comments:

Post a Comment