چودھری پرویزالٰہی کا قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، شہباز حکومت کی جھوٹی اَنا کا شکار ہے: مونس الٰہی
لاہور سرجیکل ٹاور اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہر جلاد کی طرح کلہاڑا چلایا
اگر جنگلہ بس کم از کم وقت میں بن سکتی ہے تو وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیوں نہیں: ڈاکٹرز ونگ کے وفد سے گفتگو
لاہور سرجیکل ٹاور اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہر جلاد کی طرح کلہاڑا چلایا
اگر جنگلہ بس کم از کم وقت میں بن سکتی ہے تو وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیوں نہیں: ڈاکٹرز ونگ کے وفد سے گفتگو
لاہور (04اگست 2014) وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت پنجاب کے کئی دیگر صحت عامہ کے اہم ترین منصوبے جنہیں چودھری پرویزالٰہی نے قائم کیا تھا آج شہباز حکومت کی جھوٹی انا کا شکار ہو چکے ہیں، سات سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود چودھری پرویزالٰہی کے شروع کردہ لاہور میو ہسپتال سرجیکل ٹاور اور جیل روڈ لاہور پر قائم سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیسے اہم ترین منصوبے بھی اسی جھوٹی انا کی نظر ہو چکے ہیں، ان اہم ترین منصوبوں میں شہباز حکومت کایہ مجرمانہ تعطل لا تعدادقیمتی جانوں کے نقصان اور مریضوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بننے کے علاوہ قومی خزانے پر ایک بھاری بوجھ کا سبب بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹرز ونگ کے وفد سے ایک ملاقات میں کیا۔ وفد سے بات چیت کے دوران مونس الٰہی نے شہباز حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ چودھری پرویز الٰہی کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں صحت عامہ کے کامیاب پروگراموں اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کو شہباز حکومت نے اپنی جھوٹی انا اور انتقامی رویہ کا شکار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے دورِ میں پنجاب کے دور افتادہ ترین عوام کو بھی مفت ادویات کی سہولت باآسانی دستیاب تھی جب کہ آج لاہور شہر میں بھی مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات نہیں دی جارہیں۔ شہباز شریف حکومت کی ترجیہات پر شدید تنقید کرتے ہوئے مونس الٰہی نے سوال کیا کہ اگر جنگلہ بس سروس چند ماہ اور اتنی بھاری قیمت پر مکمل کی جاسکتی تھی تو وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، لاہور سرجیکل ٹاور اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیوں نہیں کام شروع کر سکتے، خصو صاً جب ان کی عمارات پر 80 سے 90 فیصد کام چودھری پرویزالٰہی دور میں مکمل ہو چکا تھا۔ وفد کو مونس الٰہی نے آگاہ کیا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ دل کے امراض کے ان چار اداروں میں سے ایک تھا جنہیں چودھری پرویزالٰہی نے قائم کیا تھا جن میں سے 3 ادارے ان کے دور میں ہی کام شروع کر چکے تھے جب کہ وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا 2008ء میں افتتاح ہونا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد میں امراضِ دل کیلئے قائم ادارے نے جہلم، گجرات، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ وغیرہ کے دل کے لا تعداد مریضوں کیلئے خدمات سر انجام دینا تھیں اور اس کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام کو علاج کی غرض سے لاہور یا راولپنڈی نہیں جانا پڑنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین صحت عامہ کے منصوبہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے ن لیگ کے حکمرانوں کی غیر صحت مندانہ، انتقامی اور عوام دشمن ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ میو ہسپتال سرجیکل ٹاور اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی تکمیل میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ یوں معلوم8 ہوتا ہے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ ایک ایسا جلاد ہے جو بڑی مہارت سے انسانی صحت کے منصوبوں پر کلہاڑا چلاتا ہے۔ مونس الٰہی نے مسلم لیگ ڈاکٹرز ونگ کے وفد کو یاد دلایا کہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے 15 معصوم کارکنوں کی شہادت بھی اسی ماہر جلاد کا کام ہے
CENTRAL PML-Q leader Chaudhry Moonis Elahi has slammed the PML-N leadership for ‘criminal delay’ in completion of major health projects of Punjab.
According to a press release, Moonis Elahi, while talking to the party workers and members of Pakistan Muslim League, Doctors Wing on Monday, stated that Wazirabad Cardiology Institute was one of the many vital health projects launched by former Punjab chief minister Chaudhry Pervaiz Elahi which had fallen victim to Shahbaz government’s inflated ego. He said the completion of Lahore’s Mayo Hospital Surgical Tower and Services Institute of Medical Sciences (SIMS) on Jail Road were also being delayed just because these crucial health projects were launched by Chaudhry Pervaiz Elahi in 2006. He said the criminal delay in the completion of these and many other vital health projects had resulted in not only a colossal loss of human life and an immeasurable increase in people’s sufferings but also a huge financial blow to the Punjab exchequer. Moonis Elahi accused Shahbaz Sharif’s inflated ego and vindictive attitude as main hurdles in the provision of various health programmes and services initiated by the PML-Q government in Punjab up to 2007. He added that our government of Punjab had ensured provision of free medicines to patients living in the remotest corners of the province. Wazirabad Cardiology Institute was among the four purpose built heart care hospitals launched by Chaudhry Pervaiz Elahi out of which three were inaugurated in his period and only the one at Wazirabad was to be inaugurated in 2008, informed Moonis Elahi. Wazirabad Cardiology Institute was intended to cater to a very large population living in Jhelum, Gujrat, Wazirabad, Gujranwala and Sheikhupura and would have saved them the aggravation of travelling, he further said. Commenting on a similar completion’s delay of Mayo Hospital Surgical Tower and SIMS Lahore, Moonis Elahi called their completion’s delay the work of a butcher, presently occupying Punjab chief ministership who could slaughter the health based projects with a surgical precision. He reminded the PML-Q Doctors Wing workers of the murder of 15 innocent PAT workers as also the work of the same butcher.
No comments:
Post a Comment