پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائے خیر، پرجوش نعرہ بازی، ریلی میں خواتین، وکلا، علما اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی
لاہور(30اگست2017) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کی قیادت میں یہاں خوددار پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں، خواتین، وکلا اور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ریلی کا واحد مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ عوام پاکستان کی سلامتی اور خودداری کیلئے متحد ہیں اور وہ پاکستان دشمن ہر پالیسی کا بھرپور سامنا اور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
مسلم لیگ ہاؤس سے شملہ پہاڑی تک نکالی گئی ریلی کے پرجوش شرکا نے پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور استحکام کیلئے اجتماعی دعا کی، وہ پاکستان، پاکستان مسلم لیگ زندہ باد اور چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی حمایت میں اور امریکہ انڈیا گٹھ جوڑ مردہ باد، انڈیا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے زبردست نعرے لگاتے رہے۔ مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا وہ پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور استحکام اور خودداری کی ضامن ہے اور مادرِوطن کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کی کامیابی پر شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، بھارت اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہم آواز بلند کرتے آئے ہیں اور امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو مسترد کرتے ہیں۔
Team Moonis Elahi
No comments:
Post a Comment