Thursday, August 31, 2017

Kalabagh Dam critical in the face of severe Water Scarcity,Chairman Wapda briefs the Senate. High time all Pakistanis agree on KBD


پانی کی قلت کے شدید بحران پر قابو پانے کے لئے 
کالاباغ ڈیم کی تعمیر اشد ضروری 

(چئیر مین واپڈا لیفٹینٹ جنرل (ر)مزمل حسین کا پاکستان سینیٹ کمیٹی میں بیان )

اب وقت آگیا ہے 
تمام پاکستانی اختلافات بھلائیں 
مل کر کالاباغ ڈیم بنائیں 



مسلم لیگ کی خوددار پاکستان ریلی، ملک دشمن ہر پالیسی کا مقابلہ کریں گے: مونس الٰہی




پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائے خیر، پرجوش نعرہ بازی، ریلی میں خواتین، وکلا، علما اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی

لاہور(30اگست2017) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کی قیادت میں یہاں خوددار پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں، خواتین، وکلا اور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ریلی کا واحد مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ عوام پاکستان کی سلامتی اور خودداری کیلئے متحد ہیں اور وہ پاکستان دشمن ہر پالیسی کا بھرپور سامنا اور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

 مسلم لیگ ہاؤس سے شملہ پہاڑی تک نکالی گئی ریلی کے پرجوش شرکا نے پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور استحکام کیلئے اجتماعی دعا کی، وہ پاکستان، پاکستان مسلم لیگ زندہ باد اور چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی حمایت میں اور امریکہ انڈیا گٹھ جوڑ مردہ باد، انڈیا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے زبردست نعرے لگاتے رہے۔ مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا وہ پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور استحکام اور خودداری کی ضامن ہے اور مادرِوطن کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کی کامیابی پر شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، بھارت اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہم آواز بلند کرتے آئے ہیں اور امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو مسترد کرتے ہیں۔



اہلیان پاکستان کو حج بیت اللہ مبارک!


اہلیان پاکستان کو حج بیت اللہ مبارک

آئیے حج بیت اللہ کے عظیم موقع پررب ذوالجلال سے اس کی رحمت اور بخشش طلب کریں ،اس کی راہ میں زندگی گزارنے کا عہد کریں اور اپنے پاکستان کی سلامتی و سربلندی کی دعا کریں ۔


Friday, August 25, 2017

Arsenic in Pakistan Ground Water main cause of Cancer spread!


پاکستان کے زیر زمین پانی میں زہریلے 
آرسینک سینکھیا کی مقدار میں خطرناک اضافہ 

جب قوم کے اربوں ڈالر بجائے صاف پانی کے منصوبوں کے 
نمائشی ٹرینوں اور جعلی سکیموں پر اجاڑے جائیں گے 
تو پاکستان کے غریب اور بیمار کہاں جائیں گے ؟




Thursday, August 24, 2017

3 patients 1 bed.A familiar sight at almost every Punjab Hospital bearing testimony to Shehbaz criminal neglect of Health Sector & poor.


پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین ،تین بیمار 
سی ایم شہباز کی صحت پالیسی سے کیا ڈاکٹر ، کیا مریض سب لاچار 


Thursday, August 10, 2017

ن لیگی حکمرانوں کی انا پرستی اور ہٹ دھرمی کے باعث پنجاب کے لاکھوں بیمار علاج سے محروم

 ن لیگی حکمرانوں کی انا پرستی اور ہٹ دھرمی کے باعث  پنجاب کے لاکھوں بیمار علاج سے محروم

ڈاکٹرو ں اور پنجاب حکومت میں جنگ
عوام مجبور ، مریض تنگ 

ن لیگی حکمرانوں کی انا پرستی اور ہٹ دھرمی کے باعث 
پنجاب کے لاکھوں بیمار علاج سے محروم