Saturday, February 28, 2015
Thursday, February 26, 2015
Tuesday, February 24, 2015
Saturday, February 21, 2015
Thursday, February 19, 2015
Tuesday, February 17, 2015
کیا حکمرانوں کو معلوم ہے ۔ پنجاب کا کسان محروم ہے
کیا حکمرانوں کو معلوم ہے ۔ پنجاب کا کسان محروم ہے
خیبر پختون خواہ حکومت نے18ویں ترمیم کی رو سے
صوبہ خیبر پختون خواہ سے حاصل ہونے والے تیل اور گیس کی آمدنی کا 50% حصہ مانگ لیا ۔۔
توپھر کیوں ؟
پنجاب پورے ملک کے لئے اناج اگانے کے باوجود
اپنی ہی زرعی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدنی کے50% حصہ سے محروم ہے ۔۔
کیا آئین پاکستان کی رو سے
پنجاب کے کسان کو اس کا حق ملنا چاہیے یا نہیں ؟
Labels:
Farmer,
Food,
KPK,
Moonis Elahi,
Oil and Gas,
Pakistan Punjab,
PML,
PMLQ,
PTI,
punjab,
Punjab Farmer
Saturday, February 14, 2015
نواز ، مودی یار یار !
Labels:
Import,
Indian Yarn,
Moonis Elahi,
Nawaz Modi,
pakistan,
Pakistan Textile,
PML,
PMLN,
PMLQ,
Textile
Friday, February 13, 2015
Tuesday, February 10, 2015
Monday, February 9, 2015
سستی بجلی زیادہ پانی ۔۔۔مانگے ہر اک پاکستانی
سستی بجلی زیادہ پانی ۔۔۔مانگے ہر اک پاکستانی
کالاباغ ڈیم ایک بہتر اور برتر پاکستان کی کنجی
کالا باغ ڈیم کی تعمیر بلاتاخیر شروع کی جائے :پنجاب اسمبلی میں مونس الہٰی کی قرارداد
پانی اور بجلی کی کمی کے بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بڑے آبی ذخائر کی بلاتاخیر تعمیر ضروری ہے
پاکستان میں پانی وبجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے کالاباغ
ڈیم کی جلدازجلد تعمیر کیلئے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں
قرارداد جمع کرا دی گئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ
مونس الہٰی اور سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ
پاکستان باالخصوص پنجاب اس وقت پانی وبجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور
وقت کے ساتھ ساتھ اس بحران میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے لہذا ہم یہ حکومت سے
مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں فی الفور بڑے آبی ذخائر جیسے کہ کالاباغ ڈیم
کیلئے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ان
منصوبوں کی تعمیر بلا تاخیر شروع کی جائے تاکہ بجلی اور آبپاشی کیلئے پانی
کی کمی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔
پاکستان کی تعبیر ۔۔۔کالاباغ ڈیم کی تعمیر
Thursday, February 5, 2015
Wednesday, February 4, 2015
ضرورت برائے گورنر پنجاب
ضرورت برائے گورنر پنجاب
نواز لیگ کو گورنر پنجاب کی اسامی کے لئے موزوں امید وار درج ذیل شرائط پر درکار ہے
قابلیت:۔
چاپلوسی اور جی حضوری کا کم از کم 15- 20 سالہ وسیع تجربہ
اضافی قابلیت :۔
مرغن غذائیں بشمول ہریسہ ، پائے وغیرہ بنانے میں مہارت
نوٹ :
ممنون حسین یونیورسٹی آف دہی بھلا
کے فارغ التحصیل امیدوار کو اولین ترجیح دی جائی گی
Monday, February 2, 2015
حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے سوتیلوں جیسا سلوک کر رہی ہے: سپین کے وفد کی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات
حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے سوتیلوں جیسا سلوک کر رہی ہے: سپین کے وفد کی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات
چودھری شجاعت حسین کی جانب سے شروع کرائی گئی پی آئی اے کی لاہور بارسلونا
پرواز اور میت پاکستان فری لانے کی سہولت ختم کرنے پر بھی احتجاج
لاہور(01فروری2015) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب
وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سپین میں مقیم پاکستانیوں کے
ایک وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر
ملاقات کی۔ مہر عرفان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے
اس بات پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا کہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے
شروع کرائی گئی لاہور سے براہِ راست بارسلونا سپین آنے جانے والی پی آئی اے
کی پرواز بند کر دی گئی ہے جس سے انہیں آمد و رفت میں شدید مشکلات کا
سامنا ہے، یہی نہیں بلکہ وہاں انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میت پی
آئی اے کے ذریعہ بلامعاوضہ وطن لانے کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے، یہ
سہولت بھی چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر دی گئی تھی۔ وفد کے ارکان کا کہنا
تھا کہ حکومت غیر ممالک سے اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجوانے
والے پاکستانیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، پاکستان میں اور بیرون
ملک ان کے مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، انہیں سہولتیں
اور مراعات دینے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے دلائی گئی سہولتیں
بھی ان سے چھینی جا رہی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد کے مطالبات کی پرزور
حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ سے ہزاروں
میل دور دن رات محنت کر کے جو بھی کماتے ہیں پاکستان بھیج دیتے ہیں اور اس
طرح ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی
بجائے انہیں دی گئی سہولتیں ختم کرنا نہایت افسوسناک ہے۔ وفد میں مہر فیاض،
عثمان چودھری، چودھری عمران اختر، میاں ذاکر عباس، چودھری اشفاق دیو، عدیل
اختر کائرہ اور عمر اختر بھی شامل تھے
Labels:
Moonis Elahi,
Overseas,
Overseas Pakistani,
pakistan,
Pervaiz Elahi,
PML,
Spain
Subscribe to:
Posts (Atom)