Thursday, November 28, 2019

ایکو فرینڈز پاکستان- ماحولیاتی تحفظ کی مہم



[IMG] 



مجھے فخر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے نوجوان سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایکو فرینڈز پاکستان کواپنی بھر پور توانائی دے رہے ہیں۔ ہماری ماحولیاتی تحفظ کی یہ مہم تمام پاکستانیوں کے لیے ہے۔ ایکو فرینڈزگوجرانوالہ کو اپنے شہر کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کامیاب ریلی نکالنے پر مبارکباد۔ آپ کی لگن اور محنت۔ میری قوت!





Team Moonis Elahi




Tuesday, November 26, 2019

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جنگ ہارگیا۔


[IMG] 

 آخری حربےکےطورپرمودی نےکشمیر میں آرمی،ائیر فورس اورنیوی کامشترکہ آپریشن شروع کردیا۔ بہادرکشمیریوں نےجس طرح بذدل اورظالم بھارتی فوج کو شکست دی اسی طرح وہ اس مشترکہ فورس کو بھی ناکوں چنے چبوا دیں گے۔ انشااللہ









Team Moonis Elahi






Tuesday, November 12, 2019

پاکستان میں ماحولیات کو نئے تعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے:مونس الٰہی



موسمی تبدیلی اور اس سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے​
سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے
لاہور (تاریخ11 نومبر 2019) پاکستان میں ماحولیات کوتعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے۔ نئے قومی تعلیمی سلیبس میں ہر سطح پر طالب علموں کو موسمی تبدیلی اور اس سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے۔ نوجوان نسل کو ماحولیات کی تعلیم ویسے ہی دی جائے جیسے اردو، انگریزی،سائنس وغیرہ کے لازمی مضامین 
کی دی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ایکو فرینڈز پاکستان کی ماحول دوست و آگاہی مہم پر ٹیم لیڈر ایکو فرینڈ زرضوان ممتاز علی سے تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں ماحول کی بہتری اور موسمی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے اہم ترین عملی اقدامات اور پالیسی سازی کی ہے۔ اس امر کے معترف نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ بین الاقوامی ادارے بھی ہیں۔ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی نے ایکو فرینڈز گوجرانوالہ کی اپنے شہر کے تعلیمی اداروں میں بے مثال ماحول دوست و آگاہی مہم کو بے حد سراہا اور ٹیم کو مبارک باد دی۔ بریفنگ میں احمد فاران خان، سید شاکر حسین شاہ اور شمائل عباس بھی موجود تھے۔​

Friday, November 1, 2019

کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں اندہوناک آتشزدگی



کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں اندہوناک آتشزدگی

[IMG] 





کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں ہونے والی اندہوناک آتشزدگی اور اس سے ہونے والے کربناک جانی نقصان پر جتنا بھی اظہارِ دکھ کیا جائے وہ کم ہے۔ آئیے اس حادثہ کے مرحومین کےلیے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔






Team Moonis Elahi