Moonis Elahi is a Young Political Leader of Pakistan. He is an active member of Punjab Provincial Assembly and Parliamentary leader of Pakistan Muslim League (Quid-e-Azam).
پی ٹی آئی کے موجودہ ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم پاکستان مسلم لیگ میں شامل، سب مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر آئیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، ن لیگ اور دوسری جماعتوں والے بھی آئیں سب کو عزت ملے گی، انتخابی اتحاد وقت پر دیکھیں گے
عام اور غریب آدمی کیلئے 5سال میں جو کیا ن لیگ اپنے 23 سال کا ایسا ایک کام بتا دے: میڈیا سے گفتگو
لاہور/اسلام آباد(17اپریل2018) پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ رکن کے پی کے اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم نے اپنے ہزاروں ساتھیوں اور ووٹروں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے، ن لیگ سمیت تمام جماعتوں والوں کو اس میں آنے کی دعوت ہے، ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اپنے گھر اور مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھول دئیے ہیں، نئے آنے والوں کو بھی عزت و احترام ملے گا، پاکستان مسلم لیگ کام اور ڈیلیور کرنے والوں کی جماعت ہے، پنجاب میں ہم نے پانچ سالہ اقتدار کے دوران عام اور غریب آدمی کیلئے جو کام کیے ن لیگ اپنے اقتدار کے 23 سال میں اس طرح کا ایک کام دکھا دے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ جو میں کہتا ہوں وہ کتاب میں لکھا اور سب سچ لکھا، جن کے متعلق لکھا کسی نے نہیں کہا کہ غلط لکھا، میں نے دین و ایمان کے مطابق تمام چیزیں ٹھیک لکھیں، لوگ کہتے ہیں کہ دروازے کھول رہے ہیں ہم نے اپنا گھر کھول رکھا ہے، نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، جاوید نسیم نے جس جماعت کو چھوڑا وہ حکومت میں ہے، کل پشاور سے کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہمارے سے پوچھے بغیر صوبے میں صدر اور سیکرٹری نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب این آر او بنا لیا تو پھر پرویزمشرف نے مجھے بتایا، میں نے لکھے ہوئے این آر او کو صرف پڑھا اس میں 3 ہزار لوگوں کو معاف کیا گیا، میں نے صدر صاحب کو اپنے پانچ سال کا پیریڈ نکالنے کو کہا کہ ہمارا احتساب ہونے دیں، اگر ہمارے کسی بندے نے کچھ کیا ہے تو وہ عدالتوں میں پیش ہوں گے، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا کر کوئی دشمنی نہیں کی، انتخابات میں سیاسی اتحاد وقت پر دیکھیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے تمام جماعتوں او رن لیگ کو بھی اس میں آنے کی دعوت دی ہے، 2011ء میں جنوبی پنجاب صوبہ کی آواز ہم نے اٹھائی۔ انہوں نے ایک سوال پر لغاری برادران کو اپنے بچے قرار دیا اور کہا کہ یہ بچے اب بڑے ہو گئے ہیں، میں نے اپنے دور میں ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا، بطور وزیراعلیٰ ہر ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے چلتی پھرتی شخصیت آئی لیکن اس کو سنجیدہ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، یہ عدالتوں کے اوپر حملے کر کے بھی بچتے رہے، شہبازشریف قیمے والے نان کھلانے کا اعلان سپیکر میں کر رہے تھے میں اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پشاور سے آنے والوں کا اور ہمارا ہمیشہ ساتھ رہے گا، اب کے پی کے میں پاکستان مسلم لیگ کی بہترین ٹیم ہے، دنوں میں رزلٹ سامنے آئے گا، لوگ پیسوں کیلئے لیکن ہم عزت اور عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آئے ہیں، نوازشریف نے ہمیں خود پارٹی سے نکالا، لوگ اب سمجھ گئے ہیں ان کے پاس دینے کیلئے عزت ہی نہیں اس لیے لوگ چھوڑ رہے ہیں، ہمارا سلوگن عام اور غریب آدمی تھا ہم کسی کو نہیں چھوڑتے وزیر خود چھوڑ کر گئے تو انہیں کہا کہ سدا اقتدار نہیں رہتا، 10 سال میں بہت سیکھا ہے۔ جاوید نسیم ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مجھے ریاست کے ساتھ مخلص جماعت نظر آئی، اب اسی جماعت سے الیکشن لڑوں گا، میں نے شمولیت سے قبل اپنے ساتھیوں، ووٹرز اور سپورٹز کو اعتماد میں لیا اور انشاء اللہ اپنے حلقے میں پہلے کی طرح مسیحا بن کر اپنا مشن جاری رکھوں گا۔
قائد اعظم سولر پارک کی شرمناک ناکامی اور عجلت میں فروخت طے کرنے کے بعد اب 1.6 ارب ڈالر کا ساہیوال کو ل پاور پلانٹ بھی افتتاح کے 9 ماہ بعد ہی بند ہونے کے قریب
۔ شوباز شریف کے روشن پنجاب پروگرام کے کالے کرتوت ، لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کے سارے دعوے ثابت ہوگئے جھوٹ