Thursday, December 31, 2015

اہل پاکستان کو سالِ نو مبارک




اہل پاکستان کو سالِ نو مبارک 
میں دعا گو ہوں کہ سال2016 پاکستان کے عوام کے لئے حقیقی خوشی، سچی کامیابی اور پائیدار امن کا سال ہو ۔ آمین

Tuesday, December 29, 2015

بھارت نے دریائے چناب کا پانی پھر بند کر دیا




بھارت نے دریائے چناب کا پانی پھر بند کر دیا 
جتنی ہوگی ہماری جانب سے کالاباغ ڈیم میں تاخیر 
بھارت ہمارے پانیوں پر کرتا جائے گا اپنے ناجائز ڈیم تعمیر

Thursday, December 24, 2015

کی محمد ﷺسے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں



کی محمد ﷺسے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

قوم کو یوم ولادت مصطفی ﷺمبارک 

Wednesday, December 23, 2015

یاہو کے مطابق گائے بھارت کی 2015 کی اہم ترین شخصیت قرار



یاہو کے مطابق گائے بھارت کی 
2015 کی اہم ترین شخصیت قرار 
جس ملک میں مسلمانوں کو گائے کے نام پر 
قتل کر دیا جاسکتاہے اس سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے ؟
یہ گائے کا ہندوستان بنے گا یا گاندھی کا ہندوستان ؟
یہی دیکھ کر تو بنایا تھا قائد اعظم نے ہمارے لئے پاکستان

Tuesday, December 22, 2015

شدید سردی میں پنجاب گیس اور بجلی کی شدید قلت سے دوچار




شدید سردی میں پنجاب گیس اور بجلی کی شدید قلت سے دوچار 
غریب عوام ن لیگ کی مفاد پرستی اور جھوٹے دعووں کا شکار 
کہاں ہے وہ ایل این جی جس سے عوام کو 24 گھنٹے گیس فراہم ہونا تھی؟
کہاں ہے وہ نندی پور جس نے پنجاب کے اندھیرے دور کرنا تھے ؟ 
کہاں ہے وہ شہباز شریف کا 3 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعو یٰ؟

Monday, December 21, 2015

سی ایم شہباز نے کیا غریبوں سے ایک اور مذاق



’’پنجاب کے پاس صحت کے لئے بہت پیسے ہیں ‘‘(سی ایم شہباز)
سی ایم شہباز نے کیا غریبوں سے ایک اور مذاق 
اگر یہ دعویٰ سچ ہوتا تو خناق سے کیو ں ہوتے بے شمار بچے ہلاک ؟

امسال ماہ دسمبر میں بے شمار معصوم بچے سرکاری ہسپتالوں میں خناق کی دوائی کی عدم خریداری کے باعث انتقال کرگئے ، اگر واقعی محکمہ صحت کے پاس پیسے ہوتے اور خناق کی دوائی ہسپتالوں میں موجود ہوتی تو یہ معصوم جانیں بچ سکتی تھیں ۔ 

ان بچوں کا خون کس کے سر ہے ؟ 

Tuesday, December 15, 2015

اے وطن کے نونہال شہیدو ! تہمیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔۔۔



کشمیر تا مہران ۔۔پنجاب تا بولان 
سانحہ اے پی ایس پشاور کو 
یاد رکھے گا پاکستان 
اے وطن کے نونہال شہیدو !
تہمیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔۔۔

Monday, December 14, 2015

ن لیگ کا 2016 کا تحفہ گیس کی قیمتوں میں50% ہوشربا اضافہ



ن لیگ کا 2016 کا تحفہ
گیس کی قیمتوں میں50% ہوشربا اضافہ
اور یہی نہیں 
صنعتوں کی گیس بھی بند کردی گئی
غریبوں پر زندگی اور تنگ کر دی گئی

Friday, December 11, 2015

بھارت ، پاکستان سے مذاکرات کرنے اور کرکٹ کھیلنے سے بھی انکاری



بھارت ، پاکستان سے مذاکرات کرنے اور کرکٹ کھیلنے سے بھی انکاری 

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ن لیگ کب سمجھیں گے اس کی مکاری 

اگر یہی بھارتی رویہ رہا تو کیا پاکستان کو بھارت میں ہونے والے
۔T20ورلڈ کپ 2016 میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں؟


Tuesday, December 8, 2015

پاکستان پر 66 ارب ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ چڑھ گیا ن لیگ دور میں پاکستانیوں کا بال بال قرضہ میں جکڑ گیا



پاکستان پر 66 ارب ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ چڑھ گیا ن لیگ دور میں پاکستانیوں کا بال بال قرضہ میں جکڑ گیا 
نہ صحت کی فکر نہ تعلیم کی خبر 
قوم کے سارے پیسے خرچ ہوگئے 
میٹرو بس اور اور نج لائن پر

Saturday, December 5, 2015

ن لیگ نے بنا دیا پنجاب کو مخالفین کا مقتل




ہم پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے 
جانباز کارکن عدنان احمد کے ن لیگی بدمعاشوں 
کے ہاتھوں کل یزمان ، بہاولپور میں بہیمانہ قتل پر 
گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہیں۔
اورقاتلوں کے خلاف قرار واقعی سزا کا
مطالبہ کرتے ہیں۔
ن لیگ نے بنا دیا پنجاب کو مخالفین کا مقتل
بے شمارمخالف سیاسی کارکنوں کا کر دیا قتل

بھارت نواز حسینہ واجد معصوم افراد کو پاکستان سے وابستگی کے الزام میں ناحق موت کے گھاٹ اتار رہی ہے




بھارت نواز حسینہ واجد معصوم افراد کو 
پاکستان سے وابستگی کے الزام میں 
ناحق موت کے گھاٹ اتار رہی ہے 
اور نریندر مودی نواز،ن لیگ اس ظلم کو
بجائے رکوانے کے دوربیٹھے تماشا دیکھ رہی ہے 
کیا نریندر مودی سے یاری ۔۔معصوموں کے خون سے ہے پیاری

Friday, December 4, 2015

پنجاب کا 22%ترقیاتی بجٹ ن لیگ پانچ سال میں کرگئی چَٹ




پنجاب کا 22%ترقیاتی بجٹ 
ن لیگ پانچ سال میں کرگئی چَٹ
ورلڈ بینک کا ایک خوفناک انکشاف 
ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے 5 سال سے ترقیاتی بجٹ کا 22 % حصہ صرف کتابوں میں ہی جمع تقسیم ہو رہا ہے ۔جب منصوبے سرے سے شروع ہی نہیں ہوئے تو ان کے پیسے کہاں اور کیسے خرچ ہوگئے ؟ 
رقمیں صرف کتابوں میں ۔۔۔منصوبے صرف خوابوں میں


پنجاب کا 22%ترقیاتی بجٹ ن لیگ پانچ سال میں کرگئی چَٹ




پنجاب کا 22%ترقیاتی بجٹ 
ن لیگ پانچ سال میں کرگئی چَٹ
ورلڈ بینک کا ایک خوفناک انکشاف 
ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے 5 سال سے ترقیاتی بجٹ کا 22 % حصہ صرف کتابوں میں ہی جمع تقسیم ہو رہا ہے ۔جب منصوبے سرے سے شروع ہی نہیں ہوئے تو ان کے پیسے کہاں اور کیسے خرچ ہوگئے ؟ 
رقمیں صرف کتابوں میں ۔۔۔منصوبے صرف خوابوں میں

Tuesday, December 1, 2015

عالمی موسمیاتی کانفرنس ، پیرس میں پاکستان کی جانب سے فقط ایک صفحہ کی ناکافی تجاویز




عالمی موسمیاتی کانفرنس ، پیرس میں 
پاکستان کی جانب سے فقط ایک صفحہ کی ناکافی تجاویز

پاکستان سیلاب ، زلزلوں ، بدلتے موسموں سے دوچار 
مگر نواز شریف کو فقط مودی سے سرگوشیاں ہیں عزیز 
افسوس!
پاکستان کی سلامتی و بقا ۔۔حکمران لاتعلق و لاپرواہ 

عالمی موسمیاتی کانفرنس ، پیرس میں پاکستان کی جانب سے فقط ایک صفحہ کی ناکافی تجاویز




عالمی موسمیاتی کانفرنس ، پیرس میں 
پاکستان کی جانب سے فقط ایک صفحہ کی ناکافی تجاویز

پاکستان سیلاب ، زلزلوں ، بدلتے موسموں سے دوچار 
مگر نواز شریف کو فقط مودی سے سرگوشیاں ہیں عزیز 
افسوس!
پاکستان کی سلامتی و بقا ۔۔حکمران لاتعلق و لاپرواہ

Saturday, November 28, 2015

الیکشن کمیشن کا تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے انکار




الیکشن کمیشن کا تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے انکار
ن لیگ خائف ہے مخالفت سے ان کی جو رہتے ہیں سمندر پار
پاکستان کو ارب ڈالر 
بھیجنے والے تارکین وطن 
کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا 
کہاں کی جمہوریت ہے

Saturday, November 21, 2015

یورپ اور امریکہ میں مسلمانوں کا کردیا جینا دشوار اب کیسے کرے گا مغرب رواداری اور روشن خیالی کا پرچار




یورپ اور امریکہ میں مسلمانوں کا کردیا جینا دشوار 
اب کیسے کرے گا مغرب رواداری اور روشن خیالی کا پرچار 

پیرس حملوں کے بعد مغربی ممالک میں مسلمانوں 
کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں خوفناک اضافہ

Saturday, November 14, 2015

ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے مطابق ۔۔۔ پنجاب میلنئم ڈویلپمنٹ گولز پروگرام ناکام




ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے مطابق ۔۔۔ 
پنجاب میلنئم ڈویلپمنٹ گولز پروگرام 
ناکام 
پنجاب میں شعبہ صحت اور تعلیم کی کارکردگی بد سے بدتر 
غریبوں کے علاج اور تعلیم کے پیسے سی ایم شہباز نے لٹا دیے میٹرو بس پر 

Thursday, November 12, 2015

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش خوفناک خطرات




پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش خوفناک خطرات 
* درجہ حرارت میں اضافہ اور گیلشئر وں کے پگھلنے سے 
متواتر ہولناک سیلاب آسکتے ہیں 
* ہمارے بڑے ساحلی شہر سمندر کے نیچے جاسکتے ہیں ۔
* کروڑوں کی تعداد میں پاکستانی شدید قحط ، خشک سالی ، 
بیماریوں اور افلاس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ 
سیلاب ہوں یا خشک سالی ہمیں پانیوں کے آگے بند بنانا ہوگا
ان ہولناکیوں سے بچنا ہے اگر تو کالاباغ ڈیم جلد بنانا ہوگا

Tuesday, November 10, 2015

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے 20 بلین ڈالر کا نقصان خطیر




پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے 20 بلین ڈالر کا نقصان خطیر
مگر اس کے باوجود وفاقی کابینہ میں نہیں کوئی موسمیاتی تبدیلی کا وزیر

Monday, November 9, 2015

قوم کو یوم اقبالؔ مبارک




اقبالؔ کا اقبال سدا بلند رہے گا
ہر قلب میں یہ نام تا دم رہے گا 
یوم اقبالؔ کی تعطیل ہو چاہے نہ ہوحکیم الا مّت علّامہ محمد اقبال ؔ کے فکر و فلسفہ سے پاکستانی قوم ہر روز قوت لیتی رہے گی ۔
قوم کو یوم اقبالؔ مبارک

Thursday, November 5, 2015

ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری حالات کو انتہائی غیر موفق قرار دے دیا




ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری حالات کو انتہائی غیر موفق قرار دے دیا 
تو پھر یہ ن لیگ کس معاشی بہتری کی بات کرتی ہے ؟ 
کیا غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ سب کو نظر آرہا ہے سوائے ن لیگ کے ؟

Friday, October 30, 2015

جب رانا اور تھانہ راضی ۔۔تو کیا کرے گا قاضی


جب رانا اور تھانہ راضی ۔۔تو کیا کرے گا قاضی 
رانا ثنا اللہ کو جس انداز میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ۔
کیا اب بھولا گجر قتل کیس میں بھی یہی ہوگا ؟ 
جب کہ قاتل نے عدالت میں رانا ثنا اللہ کے کہنے پر قتل کرنے کا انکشاف بھی کر دیا ہے ۔



Tuesday, October 27, 2015

اللہ تعالیٰ26 اکتوبر ، 2015 کے زلزلہ میں شہید پاکستانی مرد ، خواتین اور بچوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے




اللہ تعالیٰ26 اکتوبر ، 2015 کے زلزلہ میں 
شہید پاکستانی مرد ، خواتین اور بچوں کو 
جنت الفردوس میں جگہ دے اور
ان کے عزیزوں کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ 
اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کو ہر امتحان میں 
مظبوط و محفوظ رکھے ۔ ۔آمین!

Monday, October 26, 2015

پہلے مسلمان اب سکھ ، ہندوں کے زیر عتاب




پہلے مسلمان اب سکھ ، ہندوں کے زیر عتاب
کہیں بھارت میں ہندو شدت پسند 
مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا چاہتے ہیں۔
اور کہیں امرتسر گولڈن ٹیمپل کے تالاب کو پھر سکھوں کے خون سے لال کرنا۔
نریندر مودی کا ہندوستان۔۔۔جہاں صرف ہندوہیں انسان

Thursday, October 22, 2015




کشمیری رہنما انجینئر رشید پر بھارتی ہندو انتہا پسندوں کا سیاہی سے حملہ

بھارت کی سیاہ کاریوں کی اک اور سیاہ تصویر 
کشمیر خون سے لِکھ رھا ہے اپنی آزادی کی تحریر

Monday, October 12, 2015

’’بھارت میں سنگسارکئے جانے والے مسلمان کے پاس گائے نہیں بکرے کا گوشت تھا‘‘




فرانزک رپورٹ کے مطابق 
’’بھارت میں سنگسارکئے جانے والے مسلمان کے پاس 
گائے نہیں بکرے کا گوشت تھا‘‘
جنونی بھارتی ہندوؤں نے گائے پر کر دیا مسلمان قربان 
اسی وجہ سے تو مانگا تھا قائد اعظم ؒ نے علیحدٰہ پاکستان 
شکریہ قائداعظم !

Tuesday, October 6, 2015

واپڈا سے کالاباغ ڈیم منصوبہ پر از سر نو کام کی نوید آئی




واپڈا سے کالاباغ ڈیم منصوبہ پر از سر نو کام کی نوید آئی 
پاکستان مسلم لیگ ق کی کالاباغ ڈیم بناؤ تحریک رنگ لائی 

پاکستان مسلم لیگ کے تحت 16 نومبر 2014 کو اسلام آباد میں چاروں صوبوں کے نمائندوں کا کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق 
پاکستان کے مختلف شہروں میں کالاباغ ڈیم بناؤ ریلیوں کا کامیاب انعقاد
سوشل میڈیا مہم کے ذریعے کالاباغ ڈیم تحریک پر کروڑوں پاکستانیوں کا اعتماد 

پاکستان کی تعبیر ۔۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر

Wednesday, September 30, 2015

2000 والے کو 20000 کا بل




2000 والے کو 20000 کا بل 
ن لیگ غریبوں کی معاشی قاتل
نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )کی اپنی رپورٹ کے مطابق2014-15 میں70%پاکستانیوں کو دانستہً بجلی کے اصل سے کئی گنا بڑھا کر بل بھیجے گئے۔
حکمرانو۔۔۔
عوام کا معاشی قتلِ عام بند کرو
بجلی بلوں میں لئے زائد پیسے واپس کرو

Tuesday, September 22, 2015

ڈی سی او ز اور پولیس کا بلدیاتی انتخابات میں واضح جانبدارانہ کردار


ڈی سی او ز اور پولیس کا بلدیاتی انتخابات میں واضح جانبدارانہ کردار 
آزاد امیدواروں پر ن لیگ کے ٹکٹ سے انتخاب لڑنے پر اسرار 

بلدیاتی انتخابات 2015 میں عام انتخابات 2013 سے بھی زیادہ دھاندلی متوقع 



Monday, September 21, 2015

21 ستمبر عالمی یوم امن



21 ستمبر عالمی یوم امن 
کیا امن کے دعویداروں کو اپنی ہی کئے دعووں کا کوئی پاس ہے؟
کشمیر تا مشرق وسطیٰ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا کوئی احساس ہے؟
حقیقی امن دوسروں کا حق لینے سے نہیں 
دینے سے ممکن ہے۔۔۔


Friday, September 18, 2015


ن لیگ کی لاپرواہی سے سرکاری سکولوں کی ہوئی تباہی 

موقع پاکر ،پرائیویٹ سکولوں نے بھی خوب لوٹ مچائی 

پنجاب کے 59000 سرکاری سکولوں کو ن لیگ کی شدید عدم دلچسپی کے باعث ، شدید مشکلات 
مجبور والدین کے پرائیویٹ سکولوں نے20%-30% فیس بڑھا کر اور تنگ کر دئیے حالات

کہاں ہیں سی ایم شہباز کے دانش سکول ؟


ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے


پاک فضائیہ بڈھ بیر کے شہدا ، زخمیوں 
اور پشاور کے بہادر عوام کو قوم کا سلام 
ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے


Thursday, September 17, 2015

بھارت نے پھر عہد توڑ دیا


ابھی 3 دن بھی نہ گزرے تھے کہ بھارت نے پھر عہد توڑ دیا 

پاکستان رینجرز کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے بلااشتعال فائرنگ سے اجتناب کرنے کی یقین دہانی کے 3 دن بعد ہی لائن آف کنٹرول کی پھر خلاف ورزی کر دی ۔

اپنے ہر عہد کو توڑنے والے بھارت سے ن لیگی حکمران 
کس بنیاد پر دوستی کی پینگیں بڑھانا چاہتے ہیں؟



Wednesday, September 16, 2015

کسانون کو خیرات نہیں اصلاحات چاہئیں


کسانون کو خیرات نہیں اصلاحات چاہئیں 
سرکاری بھیک نہیں مراعات چاہئیں 

متعدد سالوں کی حکمرانی میں زراعت کی کمر توڑ نے اور
کسانوں کو فاقوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کرنے کے بعد 
ن لیگ کا آیا بلدیاتی انتخابات سے بالکل پہلے 
ایک نام نہاد اور فرضی پیکیج

خبردار!
کسان ن لیگ سے مت کھائیں دھوکا 
ظالموں کو اب بھاگنے کا نہ دیں موقع


Monday, September 14, 2015

سندھ کے بڑے شاہ جی تو بڑے شاہ جی۔۔چھوٹے شاہ جی بھی سبحان اللہ


سندھ سے پنجاب کو گیس سپلائی بند کر دینگے 
(وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کی دھمکی )
سندھ کے بڑے شاہ جی تو بڑے شاہ جی۔۔چھوٹے شاہ جی بھی سبحان اللہ 

کوئی ان سے پوچھے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 
اقتدار کے جھگڑوں میں پنجاب کے عوام کا کیا لینا دینا ؟


Saturday, September 12, 2015

ن لیگ کا نندی پور پاور منصوبہ قوم کے 57 ارب روپے لے ڈوبا


 ن لیگ کا نندی پور پاور منصوبہ 
قوم کے 57 ارب روپے لے ڈوبا 

فیتا کاٹنے سے لے کر آج تک صرف چند دن کام 
جھوٹے دعوں اور اشتہاروں کا بھیانک انجام


Friday, September 11, 2015

قائد کے پاکستان کو ایک بہتر اور روشن پاکستان بنانے کا عہد


آئیے !قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 67 ویں برسی کے موقع پر 
قائد کے پاکستان کو ایک بہتر اور روشن پاکستان بنانے کا عہد کریں


Tuesday, September 8, 2015

بھارت نے پاکستان کے خلاف 1947 سے لے کر آج تک علاوہ خفیہ سازشوں کے اور کیا کیا ہے ?


’پاکستان میں خفیہ آپریشن کریں گے ‘
(راجاوردھن سنگھ ، بھارتی وزیر)
بھارت نے پاکستان کے خلاف 1947 سے لے کر
 آج تک علاوہ خفیہ سازشوں کے اور کیا کیا ہے ؟


Monday, September 7, 2015

جنگ ستمبر 1965 کے پاک شاہینوں کو سلام اہل وطن کو 50 واں یوم دفاع پاکستان مبارک


ستمبر۔یوم فضائیہ 
جھپٹنا ، پلٹنا، ، پلٹ کر جھپٹنا ۔۔۔لہوگرم رکھنے کا ہے ایک بہانہ 
جنگ ستمبر 1965 کے پاک شاہینوں کو سلام 
اہل وطن کو 50 واں یوم دفاع پاکستان مبارک

Saturday, September 5, 2015

اہل وطن کو 50 واں یوم دفاع پاکستان مبارک



6 ستمبر ۔ یوم دفاع پاکستان
پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی ناقابل تسخیر عظمت کا نشان
اہل وطن کو 50 واں یوم دفاع پاکستان مبارک 

Friday, September 4, 2015

پڑی ہے یورپ کے ساحل پر ایک بے سہارا مسلم بچے کی لاش


پڑی ہے یورپ کے ساحل پر ایک بے سہارا مسلم بچے کی لاش
کیا دلِ مسلم کو جگانے کے لیے کافی نہیں یہ منظرِ دلخراش؟ 
حق تعالیٰ مسلمانانِ عالم کے لیے آسانیا ں پیدا کرے ۔

Wednesday, September 2, 2015

ن لیگ نے پھینک دیا نیا گیس اور پیٹرولیم بم آئی ایم ایف کے غلاموں کو نہیں عوام کا غم


ن لیگ نے پھینک دیا نیا گیس اور پیٹرولیم بم 
آئی ایم ایف کے غلاموں کو نہیں عوام کا غم 

گیس نرخ ---- 67% ہوشربا اضافہ 
پیٹرولیم مصنوعات ---- تاریخ کا بھاری ترین ٹیکس عائد 

پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 % کمی کر کہ 
غریب عوام سے کیا ایک بہت ہی بھونڈا مذاق